سونے کے بھاؤ میں آج بھی اضافہ
ملک بھر کی صرافہ مارکیٹس میں سونے کے بھاؤ میں آج بھی اضافہ ہوگیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کے بھاؤ میں 800 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد قیمت 3 لاکھ 57 ہزار روپے ہو گئی۔اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 685 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 6 ہزار 69 روپے ہو گیا۔
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 8 ڈالرز کے اضافے سے 3 ہزار 350 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔
Leave A Comment