تازہ ترین

حکومت نے ملک بھر کے تمام پیٹرول پمپس کو ڈیجیٹل کرنے کا پلان بنالیا۔ یہ اہم پلان سمگلنگ کے خاتمے کے لئے بنایا گیا ہے،کراچی میں ایک پیٹرول پمپ تیار ہوگیا جومکمل طور پر ڈیجیٹل سسٹم پر چلایا جارہا ہے۔اس حوالے سے آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین کاکہناہے کہ میرے پیٹرول پمپ کو شیل کمپنی نے ڈیجیٹل سسٹم لگا کر دیا ہے،اس  سسٹم سے یہ معلوم ہوگا کس پیٹرول پمپ پر ٹینکر سے کتنا فیول آیا،اس پیٹرول پمپ پر کس مشین سے کتنا فیول ڈالا گیا؟یہ سب ریکارڈ ہوتا ہے۔ہ کتنی مالیت کی کس گاڑی یا موٹر سائیکل میں کتنا پیٹرول ڈالا گیا؟ یہ بھی آن لائن ریکارڈ ہوگا،ملک بھر کے ہزاروں پیٹرول پمپس کو ڈیجیٹل کرنا آسان کام نہیں ہوگا،اصل میں حکومت فیول کی سمگلنگ اور ٹیکس کی پوری وصولی چاہتی ہے،ڈیجیٹل سسٹم کرنے کےلئے آئل ٹینکرز اور او ایم سی کو بھی ڈیجیٹل سسٹم پر کرنا ہوگا،آئل مارکیٹنگ کمپنی نے کتنا فیول بھیجا؟اس کا بھی وہاں سے ریکارڈ رکھا جائے،پیٹرول پمپ پر ٹینکرز سے جتنا فیول آیا اسی حساب سے فروخت آنی چاہیے۔

 

Leave A Comment

Advertisement