تازہ ترین

معروف بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون ایک بڑابین الاقوامی اعزازحاصل کرنے والی بھارت کی پہلی اداکارہ بن گئیں۔ہالی ووڈ واک آف فیم امریکی شہر لاس اینجلس میں ایک خصوصی گلی ہے، جہاں دنیا بھر کی شوبز اور سپورٹس شخصیات کے نام آویزاں ہیں۔ہالی ووڈ چیمبر آف کامرس کی جانب سے بنائی گئی اس خصوصی گلی میں ہر سال دنیا بھر کی اہم شخصیات کے نام شامل کیے جاتے ہیں اور اس بار دپیکا پڈوکون سمیت تین درجن کے قریب فلم، ٹی وی، موسیقی اور سپورٹس شخصیات کے نام شامل کیے جائیں گے۔

واک آف فیم میں نام شامل کرنے کے لیے انتظامیہ شخصیت کا نام خصوصی تیار کردہ ستارے میں سجا کر اسے گلی میں سجا دیتی ہے۔ہالی ووڈ واک آف فیم کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کردہ فہرست کے مطابق دپیکا پڈوکون بھی ان تین درجن کے قریب اہم شخصیات میں شامل ہیں، جن کا نام واک آف فیم میں شامل کیا جائے گا۔دپیکا پڈوکون بھارت کی وہ پہلی شخصیت ہیں جن کا نام واک آف فیم میں شامل کیا جائے گا،اس طرح دپیکا پڈوکون نے امیتابھ بچن اور بالی ووڈ کے خانز کو بھی پیچھے چھوڑ دیاہے۔

واضح رہے کہ دپیکا پڈوکون نے 2007 میں بالی ووڈ فلم ’’اوم شانتی اوم‘‘ کے ذریعے فنی کیریئر کا آغاز کیا تھاجس کے بعد 2018 میں ہالی ووڈ فلم میں بھی کام کیا۔وہ اب تک تین درجن سے زائد فلموں میں کام کر چکی ہیں اور ان کا شمار بالی وڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی شخصیات میں  بھی ہوتا ہے، وہ ٹائم میگزین کی متاثر ترین 100 شخصیات کی فہرست میں بھی شامل ہو چکی ہیں۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement