تازہ ترین

بھارت نے ہاکی ایشیا کپ میں پاکستان کی شرکت کی منظوری دے دی، بھارتی میڈیا کے مطابق کسی بھی ٹیم کو انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت کے لیے بھارت آنے سے نہیں روکا جائے گا۔بھارت میں آئندہ ماہ ہونے والے ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کی شرکت کے امکانات روشن ہوگئے جبکہ بھارتی میڈیا نے اس حوالے سے مثبت خبریں دینا شروع کردی ہیں۔بھارتی سرکاری خبر رساں ادارے نے بھی پاکستان کی ممکنہ شرکت کے حوالے سے خبر جاری کی ہے۔

بھارتی وزارتِ کھیل کے ذرائع نے واضح کیا ہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم کو ایشیا کپ میں شرکت سے نہیں روکا جائے گا۔بھارتی وزارت کھیل نے کہا کہ ہم بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں پاک بھارت مقابلوں کے خلاف نہیں، ان مقابلوں کا تقاضہ ہے کہ ہم پیچھے نہ ہٹیں۔

بھارتی اخبار نے دعویٰ کیا کہ بھارت کی وزارتِ داخلہ اور وزارتِ خارجہ نے پاکستان ہاکی ٹیم کو ایونٹ میں شرکت کی کلیئرنس دے دی ہے، جس سے ٹورنامنٹ میں روایتی حریفوں کے درمیان ممکنہ مقابلے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ 27 اگست سے 7 ستمبر تک بھارتی شہر راجگیر میں کھیلا جائے گا تاہم پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایف ایف) کی جانب سے ٹیم کی شرکت کو حکومتی اجازت سے مشروط قرار دیا گیا ہے۔پی ایچ ایف کے سیکریٹری جنرل رانا مجاہد نے حالہ دنوں میں بیان میں کہا تھا کہ ’اگر حکومت اجازت دے گی، تو ہی ہم بھارت جا کر ایشیا کپ کھیلیں گے۔‘

 وفاقی حکومت کی طرف سے تاحال اس معاملے پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے، ٹورنامنٹ میں پاکستان کی شرکت کا حتمی فیصلہ اب وفاقی حکومت کی منظوری سے مشروط ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement