ترکیہ کی زینب سونمیز نے ومبلڈن ٹینس میں تاریخ رقم کردی
ترکیہ کی زینب سونمیز، ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں۔ وہ ومبلڈن ویمن سنگلز کے تیسرے راونڈ کیلئے کوالیفائی کرنے والی پہلی ترک خاتون ہیں۔وملبڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں ترکیہ کی 23 سالہ زینب سونمیز نے ویمن سنگلز میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے چین کی وانگ ژنگیو کو 5-7 اور 5-7 سے شکست دی۔