تازہ ترین

اردن نے غزہ جنگ پر احتجاج کرتے ہوئے سوئٹزرلینڈ میں ہونیوالے فیبا انڈر 19 باسکٹ بال ورلڈ کپ میں اسرائیل کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کردیا۔سوئٹزرلینڈ میں جاری فیبا انڈر 19 باسکٹ بال ورلڈ کپ کے دوران اردن کی جانب سے یہ فیصلہ سامنے آیا۔اردن کے انکار کے بعد  انٹرنیشنل باسکٹ بال فیڈریشن (فیبا) نے میچ کا نتیجہ اسرائیل کے حق میں دے دیا۔اردنی باسکٹ بال فیڈریشن نے موجودہ حالات کے تناظر میں اصولی موقف کی بنیاد پر فیبا کو باضابطہ طور پر میچ نہ کھیلنے سے مطلع کیا تھا۔

 

Leave A Comment

Advertisement