تازہ ترین

عالمی چیمپئن محمد آصف دولت مشترکہ سنوکر اینڈ بلیئرڈ چیمپئن شپ کے پہلے ہی راونڈ میں شکست کھا گئے۔ماریشس میں شروع ہونے والی کامن ویلتھ سنوکر اینڈ بلیئرڈ چیمپئن شپ کے ابتدائی راؤنڈ میں شریک پاکستان کے واحد کیوئسٹ اور تین مرتبہ کے عالمی چیمپئن محمد آصف کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد سکاٹ لینڈ کے راس ویلنس نے 2-3 سے ہرا دیا۔محمد آصف پہلا فریم 1-42 سے جیتنے کے بعد دوسرے فریم میں 37-4 سے ناکام رہے، تیسرا فریم 0-57 سے جیتنے کے بعد چوتھے فریم میں 34-28 سے مات کھائی۔5 ویں اور فیصلہ کن فریم میں محمدآصف 21-44 سے ناکامی کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

 

Leave A Comment

Advertisement