دورۂ بنگلادیش سے قبل قومی ٹیم فٹنس مسائل کا شکار
دورۂ بنگلا دیش سے قبل قومی ٹیم کو فٹنس مسائل نے گھیر لیا۔نائب کپتان شاداب خان، فاسٹ بولرز نسیم شاہ اور وسیم جونیئر مکمل فِٹ نہیں ہیں۔ قومی ٹیم میں لاہور قلندرز کے بائیں ہاتھ کے تیز بولر سلمان مرزا اور لیفٹ آرم اسپنر سفیان مقیم کی شمولیت کا امکان ہے۔
دورۂ بنگلا دیش کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا کیمپ 8 جولائی سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں لگے گا۔قومی ٹیم 16 جولائی کو بنگلادیش روانہ ہو گی، دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 20 جولائی سے شروع ہو گی۔
Leave A Comment