تازہ ترین

<p>وفاقی وزیر خزانہ نے تمام گاڑیوں پر 18 فیصد عمومی ٹیکس کے نفاذ کا اعلان کردیا۔ بجٹ تقریر کے دوران وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ گاڑیوں کے شعبے میں مسابقت پیدا کرنے کیلئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ 18 فیصد سے کم شرح والی گاڑیوں پر 18 فیصد عمومی ٹیکس عائد کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی سطح پر تیار ہونے والے سولر پینلز کو فروغ دینے کیلئے درآمدی سولر پینلز پر 18 فیصد ٹیکس لگانے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ آن لائن پلیٹ فارمز سے خریداری پر بھی 18 فیصد ٹیکس وصول کیا جائے گا۔</p>

Leave A Comment