تازہ ترین

<p style="text-align: justify;">فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بینکوں سے کیش نکلوانے پر نان فائلرزپر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح 0.6 فیصد سے بڑھا کر 1.2 فیصد کرنے کی تجویزدیدی۔ذرائع کے حوالے سےبتایاگیاہے کہ حکومت کے اس اقدام کا مقصد ٹیکس ریٹرن جمع نہ کروانے والوں کے لیے مالیاتی سرگرمیوں کو مشکل بنانا ہے تاکہ وہ بھی ٹیکس نیٹ میں آئیں،حکومت یکم جولائی 2025 سے نان فائلر کی کیٹیگری ہی ختم کرنے پر غور کر رہی ہے اوروہ کسی قسم کا مالیاتی لین دین نہیں کر سکیں گے۔اس سلسلے میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ اور ریونیو نے &rdquo;ٹیکس قوانین (ترمیمی) بل 2024&ldquo; کی رپورٹ منظور کر لی ہے جس کے تحت نان فائلرز کی معاشی سرگرمیوں پر سخت پابندیاں عائد کی جائیں گی، اور یہ تمام اقدامات آئندہ فنانس بل 2025-26 کے ذریعے نافذ کیے جائیں گے۔فی الحال نان فائلرز اگر ایک دن میں 50,000 روپے سے زیادہ کیش نکلوانے کی کوشش کریں تو ان پر 0.6 فیصد ٹیکس عائد ہوتا ہے،اس کی شرح اب دوگنا کر کے 1.2 فیصد کرنے کی تجویز دی جا رہی ہے۔</p> <p style="text-align: justify;">واضح رہے کہ فنانس ایکٹ 2023ء کے تحت پہلے ہی یہ شرط دوبارہ متعارف کروائی گئی تھی کہ جو افراد ایف بی آر کی ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ (ATL) میں شامل نہیں، ان پر بینک سے کیش نکلوانے پر 0.6 فیصد ایڈوانس ایڈجسٹ ایبل ٹیکس لاگو ہو گا، بشرطیکہ ایک دن میں نکلوایا گیا مجموعی کیش 50,000 روپے سے زیادہ ہو،ٹیکس اس پوری رقم پر لاگو ہوتا ہے نہ کہ صرف اضافی رقم پر۔</p> <p>&nbsp;</p>

Leave A Comment