تازہ ترین

<p style="text-align: justify;">افغان میڈیا نےبتایاکہ افغانستان کی اسلامی امارت کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوانزادہ کے بارے میں اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ کابل میں ہیڈکوارٹرز کو نشانہ بنانے والے پاکستانی فضائی حملوں میں وہ بعض سینئر طالبان کمانڈروں سمیت ہلاک ہو گئے ہیں تاہم تصدیق نہیں ہوسکی۔افغان ٹائمز کے مطابق اگرچہ ایسی بھی اطلاعات ہیں کہ پاکستانی فضائیہ کے حملوں کے وقت ہیبت اللہ اخوانزادہ صدارتی کمپاؤنڈ میں موجود نہیں تھے تاہم ان سے رابطے کے تمام ذرائع منقطع ہو چکے ہیں اور ان کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے تصدیق نہیں ہو سکی۔&nbsp;<br />افغان ٹائمز کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی کے سربراہ نور ولی محسود بھی صدارتی مقام کے قریب واقع ایک رہائش گاہ میں موجود تھے جسے پاک فضائیہ نے نشانہ بنایا۔افغان ٹائمز کے مطابق تصدیق شدہ رپورٹس کے مطابق نور ولی محسود اس فضائی حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ہیبت اللہ اخوندزادہ، جنہیں افغان طالبان کا ذاتی اور سپریم رہنما تصور کیا جاتا ہے، تاحال لاپتا ہیں اور بتایا جاتا ہے کہ اُن سے رابطے کے ذرائع منقطع ہو چکے ہیں۔ ان کی موجودہ صورتحال کی باقاعدہ تصدیق نہیں ہو سکی۔<br />علاوہ ازیں افغان ٹائمز کا کہنا ہے کہ &nbsp;پاک فضائیہ کی بمباری کے بعد طالبان رہنما پاکستان سے مذاکرات کے لیے مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک سے رابطے کی کوششیں کررہے ہیں</p>

Leave A Comment