زمین سے محبت کا دن، ملک بھر میں سرکاری عمارتوں اور شاہراہوں کی لائٹیں 1 گھنٹے کیلیے بند
زمین سے محبت کے عالمی دن کے تحت پاکستان بھر میں سرکاری عمارتوں کی لائٹوں کو ایک گھنٹے کیلیے بند کردیا گیا۔ وزیراعظم کی ہدایت اور ورلڈ ارتھ ڈے کے پیش نظر رات 8 بج کر 30 منٹ سے ساڑھے 9 بجے تک غیر ضروری لائٹیں بند کردی گئیں۔شاہراہ دستور، ریڈزون مکمل اندھیرے میں ڈوب گیا جبکہ تمام سرکاری عمارتوں میں غیرضروری لائٹس بند کی گئیں۔اس کے علاوہ پارلمنٹ ہاؤس، سینٹ، ایوان صدر، سپریم کورٹ وفاقی آئینی عدالت کی بھی غیر ضروری لائٹس بجھائی گئیں۔
راولپنڈی سمیت پنجاب کے تمام اضلاع میں وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری دفاتر میں غیرضروری لائٹیں بند کی گئیں۔ لاہور میں بھی مرکزی شاہراہوں اور سرکاری عمارتوں کی لائٹس بند کی گئیں۔ صوبہ بھر میں 500 سے زائد مقامات پر روشنیاں گل ہوئیں، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر افس سمیت دیگر دفاتر میں لائٹس آف کر دی گئیں۔نمایاں شہروں کی مرکزی روڈز پر اسٹریٹ لائٹس، نجی عمارتوں اور مری کے ایمفی تھیٹر میں روشنیاں گل کرکے شمع روشن کی گئیں۔
بلوچستان، خیبرپختونخوا اور سندھ کے تمام چھوٹے و بڑے شہروں میں بھی ورلڈ ارتھ ڈے کے تحت ایک گھنٹے کیلیے لائٹیں بند کی گئیں۔
Leave A Comment