سہیل آفریدی کی قیادت میں جب وفاقی دارالحکومت پہ حملہ ہوتاہے ،اس وقت بھی آئینی عہدوں اور بین الصوبائی عزت خراب ہورہی ہوتی ہے، خواجہ محمد آصف
وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف کا ایکس پر اپنے بیان میں کہنا ہے کہ سہیل آفریدی صاحب جب آپکی قیادت میں وفاقی دارالحکومت پہ حملہ ہوتا ہے اور بار بار ہوتا ہے۔ جب آپکی پارٹی کی قیادت بشمول آپ کے پاکستان کی وحدت پہ حملہ کرتے ہیں ، آپ کے ورکر آپ کی قیادت کی آشیر باد سے انتہای گندی زبان سوشل میڈیا پہ استعمال کرتے ہیں۔ اسوقت بھی آئینی عہدوں اور بین الصوبائی عزت خراب ہو رہی ہوتی ہے ۔ آئیں سب مل کر اسکی مذمت اور سدباب کرتے ہیں
Leave A Comment