چین: ریسٹورنٹ میں آتشزدگی سے 22 افراد ہلاک
چین کے ایک ریسٹورنٹ میں آگ لگنے سے 22 افراد ہلاک ہوگئے۔ آگ لگنے کا واقعہ شمال مشرقی چین کے شہر لیاو یانگ کے ایک ریسٹورنٹ میں پیش آیا جس کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق ریسٹورنٹ میں آگ 12 بج کر 25 منٹ پر لگی اور 2 گھنٹے سے بھی کم وقت میں 22 افراد آگ کے باعث ہلاک ہوگئے۔
چینی صدر نے زخمیوں کو علاج کے لئے ہر ممکن سہولیات دینے اور ان کے اہل خانہ کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
Leave A Comment