تازہ ترین

چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چین ایران اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی نگرانی میں موجود جوہری تنصیبات پر امریکہ کے حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ چینی وزارت خارجہ نے اپنی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا کہ امریکا کا یہ اقدام اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی ہے اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کو مزید بڑھاتا ہے۔چین فریقین، بالخصوص اسرائیل، سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ فوری طور پر جنگ بندی کریں، شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں، اور مذاکرات و مکالمے کا آغاز کریں۔۔وزارت نے کہا کہ چین بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر انصاف کے قیام، اور مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے مشترکہ کوششوں کے لیے تیار ہے۔

Leave A Comment

Advertisement