لاہور: بیوی کے قتل کے مجرم کو سزائے موت کا حکم
لاہور کی سیشن کورٹ نے بیوی کو قتل کرنے والے مجرم محمد اعظم کو سزائے موت کا حکم دے دیا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزائے موت اور 3 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ پراسکیوشن کا کہنا ہے کہ مجرم نے اپنی اہلیہ شبنم بی بی کو چھری کے وار کر کے گلا کاٹ دیا تھا۔لاہور کی تھانہ کاہنہ پولیس نے 2025ء میں مجرم کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔