سکول ہیڈز روزانہ کم از کم 3 پیریڈز پڑھانے کے پابند ہونگے:احکامات جاری
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے تعلیمی نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے سکول ہیڈز کو باقاعدہ تدریسی عمل میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔سی ای او ایجوکیشن کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق تمام سکول ہیڈز ہفتہ وار کم از کم 18 پیریڈز پڑھانے کے پابند ہوں گے، جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کم از کم 3 پیریڈز لینا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہیڈز کو اپنی انتظامی ذمہ داریوں کے ساتھ تدریسی فرائض بھی انجام دینا ہوں گے۔حکام نے ہدایت کی ہے کہ تمام سکول ہیڈز اپنے ٹائم ٹیبل میں تدریسی اوقات کو واضح طور پر شامل کریں اور اس فیصلے پر عملدرآمد کی رپورٹ ایک ہفتے کے اندر جمع کروائیں۔
ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق اس اقدام کا مقصد شہر کے تعلیمی اداروں میں تدریسی معیار کو بہتر بنانا اور تعلیمی نظام کو مزید فعال اور مؤثر بنانا ہے۔