پاکستان سنگل ونڈو کی بڑی کامیابی، ڈیجیٹل ٹریڈ میں نیا سنگِ میل عبور
پاکستان سنگل ونڈو نے ڈیجیٹل تجارت کے میدان میں اہم سنگِ میل عبور کر لیا ہے، جہاں صارفین اور ڈکلیئریشنز کی تعداد میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔پاکستان سنگل ونڈو کے پلیٹ فارم پر صارفین کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ مجموعی طور پر 15 لاکھ 80 ہزار سے زائد ڈیجیٹل ڈکلیئریشنز مکمل کی جا چکی ہیں۔ اس پلیٹ فارم کے ذریعے 10 لاکھ 20 ہزار اجازت نامے بھی پہلی بار جاری کیے گئے، جو ملکی تجارتی نظام میں ڈیجیٹلائزیشن کی جانب اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔
معاشی ماہرین کے مطابق پی ایس ڈبلیو کے ذریعے ڈیجیٹل ٹریڈ میں مسلسل اضافہ کاروباری برادری کے بڑھتے اعتماد کا مظہر ہے، جس سے درآمدات و برآمدات کے عمل میں شفافیت اور تیزی آئی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ اس نظام سے نہ صرف وقت اور لاگت میں کمی آئی ہے بلکہ تجارتی عمل کو بھی زیادہ مؤثر اور جدید بنایا جا رہا ہے۔