اوکاڑہ : جی ٹی روڈ پر کار اور رکشہ میں تصادم خاتون جاں بحق 6افراد شدید زخمی
جی ٹی روڈ پر کار اور رکشہ میں تصادم. ایک خاتون جاں بحق جب کہ خواتین سمیت 6افراد شدید زخمی.زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا.ریسکیو زرائع کے مطابق جی ٹی روڈ 3 چک پھاٹک کے قریب ایک کار نے رکشہ کو ٹکر مار دی، حادثہ میں رکشہ میں سوار ایک 35سالہ خاتون سلمی بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی. جبکہ خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد سی ایم ایچ کینٹ منتقل کر دیا گیا
Leave A Comment