رحیم یار خان : ٹریفک حادثات
تیزرفتاری کے دوران ٹائرپھٹ جانے کے باعث مسافربس موٹروے انٹرچین کے نزدیک بے قابوہوکرالٹ گئی‘ تھریشرکی اڑتی دھول کے باعث موٹرسائیکلوں میں تصادم‘ شارٹ سرکٹ کے باعث مسافرکوچ میں ہولناک آتشزدگی‘ موٹرسائیکل سوار پھٹہ رکشہ سے ٹکراگیا‘ خاتون سمیت تین جاں بحق‘ مسافرکوچ مکمل طورپرجل کرخاکستر ہوگئی‘ مسافر معجزناہ طورپر محفوظ رہے۔
پہلاحادثہ ظاہرپیر انثرچینج کے نزدیک مسافربس نمبریMNS565کے ساتھ پیش آیاجوتیزرفتاری کے دوران ٹائرپھٹ جانے کے باعث بے قابوہوکرالٹ گئی جس میں ٹھٹہ بدین کی رہائشی24سالہ گوری مائی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پرہی دم توڑگئی جبکہ 22 سالہ ثمنادیوی‘ 18سالہ ورجوجی زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپر ریسکیو کی مددسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے
دوسرا حادثہ موضع دشتی کے نزدیک پیش آیاجہاں ویٹ تھریشرکی دھول کے باعث موٹرسائیکلیں ٹکراگئیں جس کے نتیجہ میں 30سالہ شوکت علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پرہی دم توڑگیاجبکہ بیوی 28سالہ رابعہ زخمی ہوگئی جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے
تیسراحادثہ بھی موٹروے انٹرچینج ظاہرپیرکے نزدیک پیش آیاجہاں مسافرکوچ نمبری4995میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری مسافر کوچ کواپنی لپیٹ میں لے لیا جبکہ مسافرکوچ عملہ نے حاضردماغی سے کام لیتے ہوئے کوچ میں سوارتمام مسافروں کو کوچ سے نکال لیا‘ تاہم لاکھوں ر وپے مالیت کی مسافرکوچ اور مسافروں کے سامان سمیت مکمل طورپرجل کرخاکسترہوگئی
لیاقت پورکارہائشی56سالہ اشرف اپنی موٹرسائیکل پرجارہاتھاکہ تیزرفتاری کے باعث موٹرسائیکل سامنے سے آنیوالے پھٹہ رکشہ سے ٹکراگئی شدیدزخمی ہوجانے پراشرف کوانتہائی تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں اشرف طبی امداد کے باوجودجانبرنہ ہوپایااورزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔
Leave A Comment