تازہ ترین

بھارتی فضائیہ کا ایک جدید جنگی طیارہ سخوئی دوران پرواز ریاست آسام میں گر کر تباہ ہوگیا، بھارتی فضائیہ نے تصدیق کردی۔بھارتی فضائیہ کا ایک جدید جنگی طیارہ سخوئی شمال مشرقی ریاست آسام میں پرواز کے بھرنے کے فوری بعد گرکر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں دونوں پائلٹس ہلاک ہوگئے۔ طیارہ آسام کے جورہاٹ ایئربیس سے اڑا تھا اور اس کا آخری رابطہ شام 7 بج کر 42 منٹ پر ہوا۔ طیارہ آسام کے ضلع کاربی آنگلونگ کے فضائی علاقے میں پرواز کر رہا تھا جب اس کا رابطہ اچانک منقطع ہوگیا۔ طیارے کا رابطہ منقطع ہونے کے فوراً بعد طیارے کی تلاش کے لیے سرچ اور ریسکیو مشن شروع کر دیا گیا۔

 

Leave A Comment

Advertisement