تازہ ترین

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔دوران سماعت وکیل رانا مدثر نے کہا کہ شاہ ریز پر الزام لگایا گیا کہ انہوں نے کارکنوں کو اکسایا ہے، ہر قسم کی تفتیش کی گئی ہے اس مقدمے میں ہر شخص کی جیو فینسنگ کی گئی، شاہ ریز کے خلاف ایسا کوئی ثبوت موجود نہیں۔وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ چالان میں سب چیزیں واضح ہیں اس میں نامزد ملزمان اور نامعلوم ملزمان کا ذکر موجود ہے، شاہ ریز کا کہیں بھی ذکر نہیں کیا گیا کسی تفتیشی نے بھی کوئی بیان نہیں دیا، ملزم کی والدہ بانی پی ٹی آئی کی بہن ان کی رہائی کے لیے آواز اٹھاتی ہیں، ان کی آواز دبانے کے لیے یہ گرفتاری کی گئی، شاہ ریز چترال میں موجود تھا تمام لوگوں نے بیان حلفی موجود ہیں۔

جج نے وکیل سے کہا کہ آپ جلدی دلائل مکمل کریں، میں نے جیل جانا ہے یا باقی دلائل جیل سے آکر دے دیں۔وکیل رانا مدثر نے کہا کہ آج تک کسی افسر نے طلب نہیں کیا۔دوران سماعت کے سرکاری وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ابھی تک بیان حلفی کی تصدیق نہیں ہوسکی، شاہ ریز کے دوستوں کے سوشل میڈیا سے تصاویر لی گئی ہیں، اس کے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کوئی تصویر نہیں، ضمانت کی درخواست مسترد کی جائے۔عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر شاہ ریز کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

واضح رہے کہ تھانہ سرور روڑ پولیس نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں ملزم شاہ ریز خان کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ 

 

 

Leave A Comment

Advertisement