تازہ ترین

صدر رحیم یار خان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ولید احمد کی کاوشوں کے نتیجے میں سوشل سیکورٹی ہاسپیٹل کے قیام کے لیے خریدی جانے والی مزید زمین اور تعمیر کے لیے 99 لاکھ روپے کی رقم کا چیک ریلیز کر دیا گیا ہے جو اس منصوبے کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے۔ صدر چیمبر ولید احمد نے صوبائی وزیر محنت و چیئرمین گورننگ باڈی پنجاب ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوٹ فیصل ایوب کھوکھر اور کمشنر پنجاب ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوٹ محمد علی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان کے بے حد مشکور ہیں جن کی بدولت رحیم یار خان میں سوشل سیکورٹی ہاسپیٹل کے قیام کی راہ ہموار ہوئی۔ یہ منصوبہ نہ صرف محنت کش طبقے بلکہ عام شہریوں کے لیے بھی معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی میں سنگ میل ثابت ہوگا۔

اس موقع پر صدر چیمبر ولید احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمشنر پنجاب ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوٹ محمد علی کے شکر گزار ہیں۔ جن کے تعاون سے رحیم یار خان سوشل سیکورٹی ہاسپٹل کے لیے الٹرا ساونڈ مشین، ای سی جی مشین اور لیبارٹری کے دیگر سامان کی بھی منظوری دی۔ نائب صدر رحیم یار خان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری افضال احمد وڑائچ نے کہا کہ سوشل سیکورٹی ہاسپیٹل کے قیام سے مام ممبران کو بہترین علاج میسر ہوگا۔ ہماری پوری کوشش رہی ہے کہ چیمبر ممبران اور ان کے ملازمین کے لیے اپنا بہترین کردار ادا کر رہے ہیں۔ سوشل سیکورٹی میڈیکل آفیسر رحیم یار خان ڈاکٹر علی کی بھی خدمات قابل تعریف ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ چیمبر ہمیشہ فلاح و بہبود کے منصوبوں میں بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کرے گا۔

Leave A Comment

Advertisement