تازہ ترین

بیدیاں روڈ پر مکان کی چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے، اولڈ انارکلی میں چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق مانا والا بیدیاں روڈ اسماعیل پورہ میں ایک گھر کی چھت گرگئی جس میں متعدد افراد ملبے میں دب گئے۔اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے ملبے میں سے 4 افراد کو زندہ نکال لیا جبکہ 3 لاشیں برآمد ہوئیں۔حادثے میں 60 سالہ رمضان ولد صوفی، 18 سالہ دعا فاطمہ اور 7 سالہ کرن جاں بحق ہوگئے، 25 سالہ مافیہا زوجہ زبیر، 15 سالہ سلمان ولد اختر، 20 سالہ نازیہ ولد اقبال، 25 سالہ اکرام ولد اختر کو زخمی حالت میں لاہور جنرل ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

لاہور کے علاقے اولڈ نارکلی میں واقع گھر کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا، جس کی شںاخت 30 سالہ فیضان علی کے نام سے ہوئی، متوفی کی لاش کو میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا

Leave A Comment

Advertisement