بہاولنگر :فوڈاتھارٹی کی کارروائی ، جعلی دودھ سپلائی کرنے والے ملزمان کا گروہ گر فتار
فوڈاتھارٹی نے تاریخ کی بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلی دودھ سپلائی کرنے والے ملزمان کا گروہ پکڑ لیا۔ ڈاکٹر آصف، عبدالروف، اظہر اقبال، فاروق اور 3 نامعلوم افراد بہاولنگر میں جعلی دودھ تیار کر کے سپلائی کرتے تھے۔ ملزمان نے لاہور، اسلام آباد راولپنڈی، چکوال، فیصل آباد، بہاولپور میں جعلی دودھ سپلائی کرنے کا اعتراف کر لیاہے ۔ فوڈ اتھارٹی نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران 1لاکھ 8ہزار لٹر جعلی دودھ تلف کر دیا جبکہ 6 مقدمات درج کر لیے گئے ۔فوڈ اتھارٹی نے 6سپلائر گاڑیاں، ڈرم، برتن، مشینیں، چولہے، آئل پمپ،مکسنگ مشینیں، پلنجر، گھی ٹین بھی ضبط کر لیئے ہیں۔
ڈی جی فوڈاتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیمیں دودھ کے سپلائرز کیخلاف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے طویل ریکی کے بعد گاڑیوں، سپلائر اور یونٹ کا پتہ لگایا، ملزمان اپنے ریفریکٹومیٹر پر ٹیسٹنگ کے بعد اصل جیسا جعلی دودھ تیار کر رہے تھے، فیصل آباد، راولپنڈی،چکوال، بہاولنگر اور لاہور میں جعلی دودھ پکڑا گیا۔
Leave A Comment