تازہ ترین

کیریبیئن پریمیئر لیگ ( سی پی ایل) 2025 میں اپنی نوعیت کا ایک منفرد کارنامہ سامنے آیا جہاں بیٹر نے بولر کی ایک لیگل گیند پر 22 رنز سمیٹ لیے۔سینٹ لوشیا کے ڈیرن سیمی نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں گیانا ایمازون واریئرز کا مقابلہ سینٹ لوشیا کنگز سے تھا۔ایمازون واریئرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز سکور کیے، روماریو شیفرڈ 34 گیندوں پر 73 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔اس اننگز میں ایمازون واریئرز کے بیٹر روماریو شیفرڈ نے ایک منفرد کارنامہ سرانجام دیا، انہوں نے 15ویں اوورز میں مخالف ٹیم کے بولر اوشین تھامس سے ایک لیگل گیند پر 22 رنز سمیٹے اور بولر نے اس اوور میں مجموعی طور پر 33 رنز دے ڈالے۔

ہوا کچھ یوں کہ ایمازون واریئرز کی بیٹنگ کے دوران اننگز کا 15 واں اوور واریئرز کے بولر اوشین تھامس نے کروایا، اس اوور کی ابتدائی 2 گیندوں پر 4 رنز بنے، اس کے بعد بولر نے ایک لیگل ڈیلیوری پر 22 رنز کھالیے۔اوشین تھامس نے 15 ویں اوور کی تیسری گیند کروائی تو وہ فرنٹ فٹ نو بال ہوگئی، اس کے بعد والی گیند وائیڈ کروائی، پھر اگلی گیند بھی فرنٹ فٹ نو بال تھی، جس پر روماریو شیفرڈ نے چھکا جڑ دیا، اگلی گیند ایک اور نو بال ہوئی اور اس بار بھی شیفرڈ نے لمبا چھکا مارا۔

بالآخر 28 سالہ بولر نے ایک صحیح گیند کرائی لیکن اس بار بھی روماریو شیفرڈ نے سکوائر لیگ پر چھکا مار دیا، یوں ایک لیگل گیند پر شیفرڈ نے بولر سے 22 رنز سمیٹے۔15 ویں اوورکی چوتھی ڈاٹ بال ہوئی، اس کے بعد پانچویں گیند پر ایک رن بنا اور آخری گیند پر اوشین تھامس کو ایک اور چھکا لگ گیا، یوں ایک اوور میں انہوں نے 33 رنز دیئے۔تاہم بعد میں سینٹ لوشیا کنگز نے 203 رنز کا ہدف با آسانی 19 ویں اوورمیں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

Leave A Comment

Advertisement