تازہ ترین

ویٹ لفٹنگ کا عالمی میلہ آئندہ سال فروری میں پاکستان میں سجے گا۔ اسلام آباد دو میگا ایونٹس کی میزبانی کرے گا۔ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ کے انٹرنیشنل افیئرز کی سربراہ مریم سبزالی کے مطابق میگا مقابلوں میں ماسٹرز ایشین اور ورلڈ ماسٹر گرانڈ پری چیمپٸن شپ شامل ہوں گی۔ان عالمی مقابلوں میں دنیا بھر کے ویٹ لفٹرز شرکت کریں گے۔ 50 سے زائد ممالک نے شرکت کی تصدیق کردی ہے۔پاکستان کے ویٹ لفٹرز کے پاس بھی اپنی صلاحیتیں دکھانے کا اچھا موقع ہوگا، مقابلوں سے پاکستان میں کھیل کو فروغ ملے گا۔مقابلوں کے انعقاد کے سلسلے میں ورلڈ اور ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشنز کا پانچ رکنی وفد اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا۔ماسٹرز ویٹ لفٹنگ کی عالمی تنظیم کی سربراہ ڈینس آفرمین کی قیادت  میں وفد نو ستمبر کو اسلام آباد پہنچے گا۔

Leave A Comment

Advertisement