پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔گزشتہ 13 روز کے دوران برطانوی خام تیل (برینٹ) کی قیمت میں 1.60 ڈالر کا اضافہ ہوا۔ برطانوی برینٹ فی بیرل کب قیمت 65.85 ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر 67.47 ڈالر تک جا پہنچی اور امریکی خام تیل کی قیمت بھی 1.64 ڈالر اضافے کے ساتھ 61.98 ڈالر سے 63.62 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔
ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان 31 اگست کو متوقع ہے۔اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں سے متعلق سمری 31 اگست کو حکومت کو بھیجے گا۔وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔
Leave A Comment