تازہ ترین

امریکی ریاست مینیسوٹا کے مینیپولیس میں ایک اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 بچے ہلاک اور 17 زخمی ہو گئے۔امریکی شہر منی ایپلس کے ایک چرچ میں قائم اسکول میں فائرنگ کا واقعہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں کم از کم 2 بچے ہلاک اور 17 زخمی ہو گئے جبکہ شوٹر بھی مارا گیا۔پولیس چیف برائن او’ہارا نے بتایا کہ 8 اور 10 سال کے دو بچے ہلاک ہوگئے، جو اپنی نشستوں پر بیٹھے ہوئے تھے، ان کے والدین کو اطلاع دے دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حملہ آور کے پاس تین ہتھیار تھے، جن میں ایک رائفل، ایک شاٹ گن اور ایک پستول شامل ہے۔بچوں سے بھرے چرچ پر فائرنگ کو ’انتہائی سفاکیت اور بزدلی‘ قرار دیا۔ پولیس چیف نے مزید کہا کہ 17 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 14 بچے ہیں، ان میں سے دو بچوی کی حالت تشویشناک ہے۔امریکی محکمہ انصاف کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ منی ایپلس کے جنوبی علاقے میں ایک کیتھولک اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوئے۔

 

Leave A Comment

Advertisement