تازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب کا دریائے راوی کا دورہ، سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا ۔وزیر اعلیٰ مریم نواز  نے کہا  سیلاب متاثرین کے علاج معالجے کے لئے ہنگامی طبی کیمپ قائم کر دیا گیا جبکہ  ملحقہ ہسپتالوں میں ہنگامی حالت کا نفاذ کیاگیاہے .

وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا  کہ دریائے راوی کے کنارے آباد 101 موضع جات کی 70 ہزار 358 لوگ سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔ متاثر ہونے والے شہروں میں نارووال، ننکانہ، قصور اور ساہیوال شامل ہیں ۔ سیلاب سے متاثرین کی مدد اور دیکھ بھال کے لئے 81 ریلیف کیمپ اور 28 میڈیکل کیمپ لگائے گئے ہیں۔ جس پر  وزیراعلی پنجاب کی جانب سے پاک فوج سمیت ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن میں شریک اداروں، افسروں اور جوانوں کو خراج تحسین  پیش کیا گیا۔

Leave A Comment

Advertisement