لاہور : سی سی ڈی کے 3 مبینہ مقابلے 2 ملزم ہلاک، ایک زخمی
کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے 3 مبینہ مقابلوں میں 2 ملزمان ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا، کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کا دعویٰ ہے کہ مارے گئے ملزمان سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔
سی سی ڈی حکام کے مطابق مسلم ٹاؤن میں پٹرولنگ کے دوران 2 موٹر سائیکل سواروں نے سی سی ڈی اہلکاروں کے رکنے کا اشارہ کرنے پر فائرنگ کردی جس پر جوابی فائرنگ میں ایک ملزم ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہوگیا ۔ہلاک ملزم کی شناخت بلال کے نام سے ہوئی۔
بادامی باغ میں سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے ، جن کی شناخت راشد اور ذیشان کے نام سے ہوئی۔اسی طرح شفیق آباد میں سی سی ڈی کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
Leave A Comment