اوکاڑہ : دریائے ستلج میں 48 گھنٹوں میں انتہائی اونچے درجے کےسیلاب کا الرٹ جاری
دریائے ستلج میں 48 گھنٹوں میں انتہائی اونچے درجے کےسیلاب کا الرٹ جاری کیا گیا ہے. ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر اوکاڑہ پولیس کوبھی الرٹ کردیا گیا ہے .پولیس کے افسر اور جوان دریائے ستلج کی سیلابی پٹی پر بسنے والوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لئے دیگر اداروں سے مل کر انسانیت کی خدمت میں جدو جہد کر رہے ہیں۔
ڈی پی او اوکاڑہ کی ہدایت پر پولیس کے دستے ہر لمحہ مستعد اور فعال ہیں۔ پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے سرگرم متاثرہ آبادیوں اور مویشیوں کے بروقت انخلا میں مصروف عمل ہیں ریلیف کیمپس کے قیام اور ضروری اشیائے زندگی کی فراہمی میں پیش پیش دریائے ستلج کے کناروں اور متاثرہ علاقوں میں پولیس ٹیموں کی پٹرولنگ اور ریلیف سرگرمیاں مسلسل جاری ہیں تاکہ بروقت ریسپانس اور عوامی مدد کو یقینی بنایا جا سکے۔ضلعی کنٹرول روم سے سیلابی صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے اور فوری ریلیف اقدامات کے احکامات جاری ہیں۔
Leave A Comment