برطانیہ : تربیتی پرواز کے دوران ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار, پائلٹ سمیت 3 افراد جاں بحق
برطانیہ کے جزیرے آئل آف وائٹ میں تربیتی پرواز کے دوران ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا، جس میں پائلٹ سمیت 3 افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔ یہ ہیلی کاپٹر سینڈاؤن ایئرپورٹ سے صبح 9 بجے تربیتی مشق کے لیے روانہ ہوا تھا۔ فلائٹ آپریٹر "نارتھمبریا ہیلی کاپٹرز" نے تصدیق کی ہے کہ پرواز میں 4 افراد سوار تھے جن میں پائلٹ بھی شامل تھا۔پرواز کے صرف 24 منٹ بعد ہی شینکلن کے علاقے میں سڑک کے قریب کھیت میں گرنے کی اطلاع ملی۔ ریسکیو ادارے فوری طور پر جائے حادثہ پہنچے، علاقے کو گھیرے میں لے کر قریبی سڑک کو آمد و رفت کے لیے بند کردیا گیا۔ابتدائی طور پر ہیلی کاپٹر گرنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ برطانیہ کی ائیر ایکسیڈنٹس انویسٹی گیشن برانچ (AAIB) نے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور شواہد اکٹھے کرنے کے لیے ماہرین کو جائے حادثہ پر بھیج دیا ہے۔زخمی مسافر کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
Leave A Comment