تازہ ترین

گھریلوناچاقی کے باعث ہونے والے جھگڑوں سے دلبرداشتہ 20 سالہ دوشیزہ سمیت 2افراد نے زہر پی کراورگلے میں پھندا ڈال کرخودکشی کرلی‘ پولیس نے کارروائی کے بعددونوں کی نعشیں تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردیں۔

محلہ زاہریاں کی رہائشی20سالہ ملائکہ نے گھریلوناچاقی کے باعث روزانہ کی بنیاد پرہونے والے جھگڑوں سے تنگ آکرگھرمیں پڑی ہوئی پٹاس کی بھاری مقدار پانی میں ملا کرپی لی جسے انتہائی تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں ں 20سالہ ملائکہ جانبرنہ ہوپائی اوردم توڑگئی ۔

 دولت پور بستی بھاراکے رہائشی 23سالہ سمیع اللہ نے بھی گھریلوناچاقی کے باعث گلے میں پھنداڈال کرگارڈرسے لٹک کرخودکشی کرلی‘ پولیس نے دونوں کی نعشیں تحویل میں لینے کے بعد واقعات کوخودکشی قراردے کرنعشیں تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردیں۔

Leave A Comment

Advertisement