تازہ ترین

انسداد دہشتگردی عدالت نے 9مئی کو رانا ثنا اللہ کے گھر پر حملے کے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔تھانہ سمن آباد میں درج مقدمے میں 109ملزمان میں سے 75کو سزائیں سنائی گئی ہیں جبکہ 34کو بری کر دیا گیا۔عدالت نے 59ملزمان کو 10،10سال قید کی سزائیں سنائی ،16ملزمان کو 3،3سال قید کی سزا سنائی گئی۔عدالت نے زین قریشی اور فواد چودھری کو مقدے میں بری کردیاجبکہ عمر ایوب، شبلی فراز، رائے حسن نواز، احمد چٹھہ کو 10،10کی سزا سنائی گئی،زرتاج گل، شیخ راشد شفیق،رائے مرتضیٰ اقبال کو بھی دس دس سال قید کی سزا سنائی گئی،ان کے علاوہ فرح آغا اور کنول شوزب کو بھی 10،10سال قید کی سزا سنائی گئی۔اسماعیل سیلا ،عنصر اقبال، بلال اعجاز ،اشرف سوہنا، مہر جاوید، شکیل نیازی کو بھی 10،10سال کی سزا سنائی گئی،شیخ راشد جاوید اور دیگر کارکنوں کو تین تین سال قید کی سزا سنائی گئی،ملزمان کی غیرموجودگی میں سزا سنائی گئی۔

Leave A Comment

Advertisement