سیٹ ایڈ جسٹمنٹ:پیپلز پارٹی 4 حلقوں سے ضمنی الیکشن میں حصہ لے گی
پاکستان پیپلز پارٹی ن لیگ سے انتخابی معاہدے کے تحت پنجاب کے 4 حلقوں سے ضمنی الیکشن میں حصہ لے گی۔پیپلز پارٹی پی پی 98، این اے 143، این اے 175 اور این اے 185 میں اپنے امیدوار اتارے گی،ان چاروں حلقوں میں پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے 2024 کے عام انتخابات میں بھی امیدوار کھڑے نہیں کئے گئے تھے۔پی پی 98 اور این اے 143 میں عام انتخابات میں ن لیگ نے استحکام پاکستان پارٹی کے ساتھ سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کی تھی۔پیپلز پارٹی نے چاروں حلقوں کے لئے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں،لاہور سمیت پنجاب کے دیگر حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی ن لیگ کے امیدوار کو سپورٹ کرے گی۔
Leave A Comment