دورہ انگلینڈ کیلئے جنوبی افریقہ کے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے اسکواڈز کا اعلان
کرکٹ جنوبی افریقہ نے آئندہ ماہ دورہ انگلینڈ کیلئے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے اسکواڈز کا اعلان کردیا۔ تجربہ کار لیفٹ آرم اسپنر کیشو مہاراج کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔انجریز کے باعث باہر ہونے والے مارکو جینسن اور لیزاڈ ولیمز بھی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان دو ستمبر سے 14 ستمبر تک تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔
ون ڈے اسکواڈ:
ٹمبا باووما (کپتان)، کوربن بوش، میتھیو بریٹزکے، ڈیوالڈ بریوس، ناندرے برگر، ٹونی ڈی زورزی، کیشو مہاراج، کوئینا مفاکا، ایڈن مارکرام، ویان ملڈر، سینوران متھوسامی، لنگی نگیدی، لوآن درے پری ٹوریس، کگیسو ربادا، رائن ریکلٹن، ٹرسٹان اسٹبز
ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ:
ایڈن مارکرام (کپتان)، کوربن بوش، ڈیوالڈ بریوس، ڈونوون فریرا، مارکو جینسن، کیشو مہاراج، کوئینا مفاکا، ڈیوڈ ملر، سینوران متھوسامی، لنگی نگیدی، لوآن درے پری ٹوریس، کگیسو ربادا، رائن ریکلٹن، ٹرسٹان اسٹبز، لیزاڈ ولیمز
Leave A Comment