لاہور:سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام آزادی فیملی فن ریس کل ہوگی
سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام آزادی فیملی فن ریس کل ہوگی ،فیملی فن ریس میں 3200سے زائد گرلز، بوائز اور خواتین شریک ہوں گے ،ریس حالی چوک سے پنجاب سٹیڈیم تک ہوگی انڈر14گرلز، بوائز اور خواتین کی تین الگ الگ ریسز ہوں گی ۔جشن آزادی فیملی فن ریس کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں،ریس کے اختتام پر پنجاب سٹیڈیم میں میوزیکل پروگرام ہوگا ۔ریس کی تقریب تقسیم انعامات پنجاب سٹیڈیم میں ہوگی،ریس میں 100گفٹ ہمپرز انعامات دیئے جائیں گے
Leave A Comment