تازہ ترین

بانی پی ٹی آئی کے ہمیشہ علیمہ خان کے بیٹوں شیر شاہ اور شاہ ریز خان کی شواہد پر گرفتاری سے سانحہ 9 مئی کے دونوں مفرور ملزمان کے گرد گھیرا تنگ ہوگیا۔  9 مئی 2023ء کو پی ٹی آئی کی شرانگیزی میں شریک دو مفرور شر پسندوں کی گرفتاریاں کی گئی ہیں، جناح ہاؤس حملے کے مفرور ایک اور مرکزی ملزم  شیر شاہ خان کو گرفتار کرلیا گیا، نو مئی 2023 کو جناح ہاؤس پر حملے کے وقت ملزم شیر شاہ سزا یافتہ مجرم حسان نیازی کے ساتھ موجود تھا۔شیر شاہ  9 مئی 2023ء کو شر انگیزی  کے بعد پہلے روپوش اور بعد میں لندن فرار ہو گیا تھا، کئی مہینوں تک شیر شاہ  پروپیگنڈے کی آڑ میں چھپا رہا اور ریاست کے خلاف ڈیجیٹل مہمات چلاتا رہا، ملزم شیر شاہ کو پاکستان واپسی پر پولیس نے 22 اگست 2025 کو گرفتار کیا، ملزم شیر شاہ پر نو مئی حملہ کیس میں پہلے بھی ایف آئی آر درج ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم شیرشاہ خان 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ پولیس وین کو آگ لگانے اور پولیس اہلکاروں پر حملوں میں ملوث ہے، شیر شاہ خان کی جائے وقوعہ پر موجودگی کے مستند شواہد ویڈیو ریکارڈ کی صورت میں پولیس کے پاس موجود ہیں، ملزم کے پولی گرافک ٹیسٹ و دیگر کے لیے 30 روز کا جسمانی ریمانڈ درکار ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ شیرشاہ دو سال سے لندن میں روپوش تھا، گرفتاری قانون کے مطابق کی گئی ہے، دوسرے ملزم شاہریز خان کو بھی 9 مئی 2023 جناح ہاؤس پر حملے اور منصوبہ بندی کے سلسلے میں باقاعدہ طور پر گرفتار کیا گیا ہے۔

Leave A Comment

Advertisement