رحیم یارخان: تین سال بعد فرانزک لیبارٹری رپورٹ نے قتل بے نقاب کردیا‘ بیوی کے خلاف قتل کا مقدمہ درج
تین سال بعد فرانزک لیبارٹری رپورٹ نے قتل بے نقاب کردیا‘ بیوی کے خلاف قتل کا مقدمہ درج۔ تفصیل کے مطابق 20مارچ 2022ء کو بستی چاچڑاں سنجرپور کے رہائشی سکندرجی کی پھندہ لگی نعش برآمد ہوئی تھی جس پر شبہ تھا کہ اس نے گھریلوناچاقی پر خودکشی کی ہے تاہم پولیس نے قتل کئے جانے کے شبہ پر نمونہ جات فرانزک سائنس لیبارٹری ارسال کئے تھے اورزیردفعہ 174ض ف کی کارروائی کرتے ہوئے سکندر جی کی تدفین کردی گئی تھی۔ گذشتہ روز فرانزک سائنس لیبارٹری کے ارسال کردہ نتیجہ میں سکندر جی کی موت کوقتل قراردیاگیا جس پر پولیس نے بھائی سمارجی کی مدعیت میں مقتول سکندرجی کی بیوی حناء کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا جس نے مبینہ طور پر آشنا کی مدد سے شوہر سکندر جی کوگلا دباکر قتل کرنے کے بعد نعش لٹکاکر خودکشی کا ڈرامہ رچایاتھا۔
Leave A Comment