لاہور : اسلحہ کی نمائش کرنیوالا ملزم گرفتار
قلعہ گجر سنگھ پولیس نے اسلحہ کی نمائش کرنیوالے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ملزم عرفان کو اسلحہ سمیت جمعہ نعیمیہ خالی پلاٹ کے قریب سے گرفتار کیا، ایس پی سِول لائنز کا کہنا تھا کہ ملزم کے قبضہ سے 222 رائفل بمہ گولیاں برآمد ہوئیں۔ریکارڈ یافتہ ملزم کئی مقدمات میں قلعہ گجر سنگھ پولیس کو مطلوب تھا، ملزم کیخلاف مقدمہ درج ،مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن کے حوالے کردیا۔حکومتی احکامات کے مطابق اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد ہے۔
Leave A Comment