تازہ ترین

ایم اے جناح روڈ، صدر سیون ڈے سی بریز پلازہ کے قریب آتشبازی کے سامان کے گودام میں دھماکے کے بعد آتشزدگی سے 31 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق پٹاخوں کے گودام میں دھماکے کے بعد لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور اب کولنگ کا عمل جاری ہے، گودام میں لگی آگ بھجانے میں 10 فائر ٹینڈرز اور ایک اسنارکل نے حصہ لیا۔ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق واقعہ میں 31 سے زائد افراد زخمی ہوئے، بیشتر افراد کو شیشے لگے ہیں، زخمی ہونے والے افراد کو ریسکیو ایمبولینس کے ذریعے سول اور جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس سرجن ڈاکٹر نے کہا کہ دھماکے میں 34 افراد زخمی ہوئے، جناح ہسپتال میں لائے گئے 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Leave A Comment

Advertisement