حیدر علی کیس ، کرکٹر کی ضمانت میں مزید دو ہفتے کی توسیع
قومی کرکٹر حیدر علی کی ضمانت میں مزید دو ہفتے کی توسیع کردی گئی۔
حیدر علی کے کیس کی تحقیقات میں زیادہ عرصہ بھی لگ سکتا ہے۔ پولیس نے حیدر علی کو دوبارہ طلب کررکھا تھا اب پولیس اسٹیشن طلبی کو دو ہفتے مزید آگے کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پولیس نے حیدر علی کو ابتدائی تحقیقات کے بعد ضمانت پر رہا کیا تھا، انہیں موبائل فون بھی پولیس نے فرانزک کے بعد واپس کردیا۔ تحقیقات مکمل ہونے تک قومی کرکٹر برطانیہ سے باہر نہیں جاسکیں گے۔ مانچسٹر پولیس کا کہنا تھا کہ 4 اگست کو شکایت موصول ہوئی تھی جس کے بعد نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد ضمانت پر رہا کیا جب کہ یہ واقعہ مبینہ طور پر 23 جولائی کو مانچسٹر کی حدود میں پیش آیا۔ واقعہ پاکستان شاہینز کرکٹ ٹیم کے حالیہ دورہ انگلینڈ کے دوران پیش آیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے حیدر علی کو معطل کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ وہ مانچسٹر پولیس کے ایک کرمنل کیس میں شامل تفتیش ہیں، اس لیے انہیں فوری طور پر معطلی کا سامنا کرنا پڑا۔
Leave A Comment