کراچی، جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ میں فلپائنی خاتون زخمی
کراچی کے علاقے ملیر میں جائیداد کے تنازعہ پر ایک غیر ملکی خاتون کو گولی ماردی گئی۔ پولیس کے مطابق فلپائنی خاتون کے پاکستانی شوہر ناصر کا انتقال ہوگیا تھا، جس کے بعد خاتون اپنا حصہ لینے سسرال آئی تھی۔جھگڑے کے دوران خاتون کے دیور دانش نے فائرنگ کردی، فلپائنی خاتون کو دو گولیاں لگی ہیں۔زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملزم کی تلاش جاری ہے۔