سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی 9 مئی کیس میں گرفتار
سابق وزیرِ اعظم آزاد کشمیر اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر سردار عبدالقیوم نیازی کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ صدر پی ٹی آئی و سابق وزیرِ اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کو سماہنی سے گرفتار کیا گیا ہے۔سردار عبدالقیوم نیازی کے 9 مئی کے کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔