ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسکیو1122نے ماہ جولائی کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرنے بتایا کہ گذشتہ ماہ جولائی میں ریسکیوکو 33247 کالز موصول ہوئیں جن میں 6598 ایمرجنسی کالز تھیں جبکہ دیگر کالز غیرضروری اور ڈراپ کالز تھیں۔گذشتہ ماہ کے دوران 997 روڈ ٹریفک حادثات میں 1112 افراد متاثر ہوئے جن میں 860 مرد اور 252 خواتین شامل ہیں‘ 1094 حادثات موٹر سائیکل سے متعلق تھے‘ سب سے زیادہ متاثرہ طبقہ نوجوان ڈرائیورز پر مشتمل تھا۔حادثات کی بڑی وجوہات میں تیز رفتاری‘ لاپرواہی اور غلط یو ٹرن شامل ہیں۔ریسکیو نے 7310 مریضوں کو ریسکیو کیا جن میں سے 3101 کو موقع پر فرسٹ ایڈ دی گئی۔4030 مریضوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 179 مریض موقع پر جاں بحق ہوئے۔ 633مریضوں کو چھوٹے ہسپتالوں سے بڑے ہسپتالوں میں منتقل کیاگیا جبکہ11 مریضوں کو ضلع سے باہر دیگرہسپتالوں میں ریفر کیا گیا۔ 

گذشتہ ماہ کے دوران مختلف اداروں میں بیسک لائف سپورٹ اور فائر سیفٹی کورسز کا انعقاد کیا گیا‘  بلند عمارات اور انڈسٹریز میں فائر سیفٹی آلات کی تنصیب کی نگرانی کی گئی۔ریجنل ایمرجنسی آفیسر نے تمام ریسکیو اسٹیشنز کا معائنہ کیا اور سروس کا جائزہ لیا۔انہوں نے بتایا کہ گذشتہ ماہ نئے بھرتی شدہ ای ایم ٹی ایس اور ریسکیو ڈرائیورز نے اپنی ڈیوٹیوں کا آغاز کر دیاہے جس سے ریسکیو1122کی سروس میں مزید بہتری آئے گی۔

Leave A Comment

Advertisement