ٹی20 ریکنگ جاری، بھارت کے ابھیشیک شرما کا پہلا نمبر، بابر مزید نیچے چلے گئے
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ میں پاکستان کے بابر اعظم مزید نیچے چلے گئے۔بھارت کے ابھیشک شرما بیٹرز میں نمبر ون پوزیشن پر ہیں، وہ آئی سی سی رینکنگ میں پہلی بار نمبر ون پلیئر بنے ہیں جبکہ آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کی ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسری پوزیشن ہے۔بابر اعظم کی رینکنگ ایک درجہ اور گری ہے جس کے بعد وہ اب 14 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ٹی ٹوئنٹی بولرز میں نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بھارت کے ہاردک پانڈیا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بیٹرز میں انگلینڈ کے جو روٹ کی پہلی اور بولرز میں بھارت کے جسپریت بمراہ کی بھی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔علاوہ ازیں ٹیسٹ آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بھارت کے رویندرا جڈیجہ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔
Leave A Comment