تازہ ترین

پاکستان نے پہلے ٹی ٹونٹی میں ویسٹ انڈیو کو 14 رنز سے شکست دے دی۔امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاؤڈرہل میں کھیلے جارہے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 178 رنز اسکور کیے۔پاکستان کی جانب سے صائم ایوب 57 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ فخر زمان نے 28 اور حسن نواز نے 24 رنز بنائے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے شمار جوزف نے 4 اوورز میں 30 رنز دے کر 3 وکٹ حاصل کیے۔جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ اوورز میںسات وکٹوں کے نقصان پر 164رنز بنا سکی ۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے کپتان شائی ہوپ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی کیلئے پاکستان ٹیم میں صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، فخر زمان، محمد حارث (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا (کپتان) کے علاوہ حسن نواز، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، حارث رؤف اور سفیان مقیم شامل ہیں۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 21 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گئے ہیں جن میں پاکستان نے 15 میں جبکہ ویسٹ انڈیز نے 3 میں کامیابی حاصل کی۔ 3 میچز بغیر نتیجہ ختم ہوئے۔

Leave A Comment

Advertisement