کراچی میں جوڑے کا قتل: گوجرانوالہ سے 11 افراد کو حراست میں لے لیا گیا
کراچی میں دو روز قبل گوجرانوالہ کے رہائشی جوڑے کے قتل کیس میں گوجرانوالہ سے کراچی پولیس نے 11 افراد کو حراست میں لے لیا۔اس حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے افراد میں مقتولہ کا بھائی بھی شامل ہے، خاتون کی فیملی کو شامل تفتیش کیا گیا ہے۔مقتول ساجد کے والد نے 5 افراد کو مقدمے میں نامزد کرنے کا کہا ہے۔ قتل کا مقدمہ بوٹ بیسن تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف درج ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل کراچی میں کلفٹن چائنہ پورٹ کے قریب سے جھاڑیوں کے پیچھے سے مرد اور خاتون کی لاشیں ملی تھیں جنہیں سروں پر گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا۔