فوری پاسپورٹ بنوانے کا جھانسہ , اضافی پیسے بٹور نے والے ملزمان گرفتار
ایف آئی اے کا پاسپورٹ ایجنٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کی ٹیم نے شیخوپورہ پاسپورٹ آفس پر چھاپہ مار کر پاسپورٹ آفس کے ملازم سمیت 3 ملزمان گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں عابد محمود،نعمان ظفر اور فخر عباس شامل ہیں۔ملزمان کا تعلق شیخوپورہ کے مختلف علاقوں سے ہے،ملزمان شہریوں کو پاسپورٹ فوری بنوانے کا جھانسہ دے کر اضافی پیسے بٹور رہے تھے۔
ملزمان سے پاسپورٹس،ٹوکن سلپس، بینک چالان، رسیدیں ودیگر شواہد برآمد کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔